سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(260) حصول رزق کے لیے دعا

  • 10618
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1293

سوال

(260) حصول رزق کے لیے دعا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حصول رزق اور اس میں برکت  کے حصول  کے لیے کون سی  دعا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حصول رزق کے لیے مجھے کوئی خاص دعا معلوم نہیں'البتہ اللہ تعالیٰ کا ڈر حصول رزق  کا سب سے قوی سبب ہے کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجعَل لَهُ مَخرَ‌جًا ﴿٢ وَيَر‌زُقهُ مِن حَيثُ لا يَحتَسِبُ...﴿٣﴾... سورةالطلاق

’’اور جو کوئی اللہ  سے ڈرے گا تو وہ اس کے لیے (رنج ومحن سے) مخؒصی کی صؤرت پیدا کردے گااور اس  کو ایسی جگہ سے رزق  دے گا جہاں سے (وہم و) گمان  بھی نہ ہو۔‘‘

اسی طرح آپ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ آپ کو حلال ' پاکیزہ  اور بابرکت  رزق  عطا فرمائے' بلاشبہ اللہ تعالیٰ خشوع وخضوع سے دعا کرنے والےوں کو  پسبد فرماتا ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے :

﴿ادعونى أَستَجِب لَكُم ۚ... ﴿٦٠﴾... سورةالمؤمن

’’تم مجھ سے  دعا کرو میں تمہاری دعا کو قبول کروں گا۔‘‘

نیز ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿وَإِذا سَأَلَكَ عِبادى عَنّى فَإِنّى قَر‌يبٌ ۖ أُجيبُ دَعوَةَ الدّاعِ إِذا دَعانِ...﴿١٨٦﴾... سورةالبقرة

’’اور (اے پیغمبر!)  جب تم سے میرے بندے  میرے بارے میں دریافت کریں تو ( کہہ دیجیے) بلاشبہ میں (تمہارے) پاس ہوں۔ جب کوئی پکارنے واال مجھے پکارتا ہے تو میں  اس کی دعا قبول کرتا  ہوں۔‘‘

بہرحال  اللہ تمہارے  کا ڈر اختیار کرنا اور اس سے دعا  کرنا حصول رزق کا اہم سبب ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص205

محدث فتویٰ

تبصرے