سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عید کے دن کے مستحب افعال

  • 10600
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 686

سوال

عید کے دن کے مستحب افعال
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عید الفطر کے دن ہما ر ے لئے کو ن سے اعما ل و افعا ل مستحب ہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عید کے دن مسلما ن فر حت و مسرت کا اظہا ر کر تے ہیں کہ انہوں نے صیا م و قیا م کی تکمیل کی اور دیگر عبا دا ت کو سر انجا م دیا کہ یہ اللہ تعا لیٰ کی وہ عظیم نعمتیں ہیں جن کی اس نے اپنے بند و ں کو تو فیق عطا فرما ئی لہذا سب سے پہلے تو وہ عید کی را ت اور دن میں نماز عید سے پہلے تکبیر یں شرو ع کر دیتے ہیں پھر دن کے ابتد ائی حصہ میں اس مخصو ص عباد ت یعنی نماز عید کے ادا کر نے کے لئے ایک مخصو ص اندا ز ہ میں اپنے گھر وں سے با ہر کھلے میدا ن میں جا تے ہیں اور اس میں مر د بھی شریک ہو تے ہیں اور عو رتیں بھی حتی کہ پر د ہ نشین دو شیزہ گا ن بھی اس عبا د ت میں شر یک ہو تی ہیں تا کہ وہ بھی خیرو بھلا ئی اور مسلما نو ں کی دعا ء کے اس مقدس مو قعہ پر حا ضر ہو ں جیسا کہ حدیث میں اس کا ذکر ہے نماز عید ادا کر نے کے بعد مسلما ن اس نعمت پر خو شی  و مسرت کا اظہار کر تے ہوئے عید گا ہ سے وا پس لو ٹتے ہین ایک دوسرے کو سلام اور مبارکباد کہتے ہیں ایک دوسر ے کی ملاقات کے لئے آتے جا تے ہیں اور عبا د ت روز ہ کے اختتا م پذیر ہو نے کی علا مت کے طو ر پر اس دن انواع واقسام کی چیز یں کھا تے پیتے ہیں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص549

محدث فتویٰ

تبصرے