سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

تشہد میں امام کے ساتھ ملنا

  • 10587
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 735

سوال

تشہد میں امام کے ساتھ ملنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب میں مسجد میں جا ؤں اور امام نماز جمعہ میں حا لت تشہد میں ہو تو کیا میں جمعہ کی نماز پڑ ھو ں یا ظہر کیا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کو ئی شخص نماز جمعہ میں سجدہ یا تشہد میں آکر ملے تو اسے جمعہ کے بجا ئے نماز ظہر پڑ ھنا ہو گی کیو نکہ جمعہ کے لئے ضروری ہے کہ کم ا ز کم ایک رکعت ضرور پا لے کیو نکہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشا د ہے

(من ا درك ركعة من الصلاة فقد ادرك الصلاة(صحیح مسلم )

" جس نے نماز کی ایک رکعت پا لی اس نے نماز کو پا لیا ،"

 اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی ارشا د ہے کہ :

(من ادرك ركعة من الجمعة فليضف اليها اخري وقد تمت صلاته)(سنن الدا ر قطنی )

"جس نے جمعہ کی ایک رکعت پا لی وہ اس کے سا تھ  دوسر ی رکعت ملا لے اس کی نماز ہو گئی ۔" ان دو نو ں حدیثو ں سے یہ معلو م ہوا کہ جو شخص جمعہ کی ایک رکعت بھی نہ پا سکے اس کا جمعہ فو ت ہو گیا لہذا اسے ظہر کی نماز پڑ ھنے چا ہئے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص541

محدث فتویٰ

تبصرے