سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جمعہ کے دن قبولیت دعاء کی گھڑی اور سورہ کہف کی تلاوت

  • 10582
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1401

سوال

جمعہ کے دن قبولیت دعاء کی گھڑی اور سورہ کہف کی تلاوت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا جمعہ کے دن سو ر ہ کہف پڑ ھنے کی کو ئی خا ص فضیلت ہے ؟ کیا یہ صحیح ہے کہ جمعہ کے دن قبو لیت دعا ء کی گھڑی اذا ن اول اور اقا مت کے در میا ن ہو تی ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھنے کی فضیلت کے با ر ے میں ایک حدیث آئی ہے جسے حا فظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی تفسیر کے آغا ز میں ذکر  فرمایا ہے لیکن حدیث میں ضعف ہے بہت سے فقہا ء نے اس سو رت کے پڑھنے کو مستحب قرا ر دیا اور اپنی کتا بو ں میں اسے ذکر فر ما یا ہے ۔ جمعہ کے دن قبو لیت دعا ء وا لی گھڑی کے با ر ے میں یہ احا د یث سے یہ ثابت ہے کہ یہ گھڑی عصر کے بعد آخر ی گھڑی ہے اور یہ بھی احا دیث میں وا رد ہے کہ یہ گھڑی منبر پر امام کے بیٹھنے سے لے کر نماز کے ختم ہو نے تک ہے اس کے علا و ہ اس گھڑی کے با ر ے میں اور بھی کئی قو ل ہیں اس لئے مسلما ن کو چا ہئے کہ جمعہ کا سا ر ا دن خوب کو شش کر کے دعاء میں بسر کر ے تا کہ اس گھڑی کو حا صل کر نے میں کا میا بی سے ہمکنا ر ہو سکے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص538

محدث فتویٰ

تبصرے