سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ہو ائی جہاز میں نماز

  • 10553
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1056

سوال

ہو ائی جہاز میں نماز
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب طیا ر ہ فضا میں ہو اور نماز کا وقت ہو جا ئے توکیا طیا ر ہ میں نماز جا ئز ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب نماز کے وقت کے ختم ہو جا نے کا اند یشہ ہو مثلا ً یہ کہ صبح کی نماز پڑ ھنے سے پہلے سو رج کے طلو ع اور نماز عصر پڑھنے سے پہلے سورج کے غرو ب ہو نے کا اندیشہ ہو تو طیا رہ میں نماز پڑ ھنا جا ئز ہے اگر طیا رہ میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے  کی جگہ ہو تو کھڑا ہو کر نماز پڑھ رہا ہے اور اگر  ایسی کو ئی جگہ نہ ہو تو اپنی نشست پر بیٹھے بیٹھے اشا رہ سے نماز پرھ لے اور سجدہ مین رکو ع کی نسبت زیا دہ سر جکا ئے اور اگر نماز ایسی ہو جسے جمع کر کے پڑھا جا سکتا ہو تو اسے دوسری نماز کے سا تھ جمع کر کے طیارہ سے اترنے کے بعد پڑھ لے لیکن اگر یہ خدشہ ہو کہ طیا رہ کے اترنے سے پہلے دونوں نمازوں کا وقت ختم ہو جا ئے گا مثلاً ظہر اور عصر کی نماز کرپڑھنے سے پہلے سو رج غرو ب ہو جا ئے یا مغرب اور عشا ء کی نماز وں کے پر ھنے سے پہلے فجر طلوع ہو جا ئے گی تو پھر ان نماز وں کو مؤخر کر نا جا ئز نہیں بلکہ ان طیا رہ کے اندر ہی خوا ہ اشا رہ کے سا تھ وقت پر ادا کر نا چا ہیے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص523

محدث فتویٰ

تبصرے