جب امام جہر ی نما ز میں قرا ت کر تے وقت غلطی کر ے مثلاً یہ کہ ایک آیت یا کسی آیت کا کو ئی جز نہ پڑ ھے یا غلطی سے آیت کے کسی لفظ کو تبدیل کر دے تو کیا مقتدی امام کی اس نو عیت کی غلطی کی تصحیح کرے ؟
جب امام قرا ت میں غلطی کر تے ہو ئے ایک آیت کو چھوڑ دے یا الفا ظ غلط پڑ ھے تو مقتدیو ں کے لئے لا ز م ہے کہ امام کی تصحیح کر یں اور اگر غلطی کا تعلق سو رۃ سے ہو تو پھر اس کی تصحیح کر نا مقتدیوں پر وا جب ہے کیو نکہ سورۃ فا تحہ پڑ ھنا نما ز کا رکن ہے ہا ں البتہ اگر غلطی اس قسم کی ہو کہ اس سے معنی میں کو ئی تبدیلی نہ آتی ہو مثلاً الرحمن یا الرحیم کو منصو ب پڑھ لیا جا ئے تو اس صورت میں مقتدیو ں کے لئے لقمہ دینا وا جب نہیں ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب