سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(253) نماز میں تورّک کے متعلق کیا حکم ہے؟

  • 1050
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1413

سوال

(253) نماز میں تورّک کے متعلق کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں تورّک (سرین پر سہارا لینے) کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا یہ حکم مردوں اور عورتوں سب کے لیے ہے، راہنمائی فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ہر وہ نماز جس میں دو تشہد ہوں، مثلاً: نماز مغرب، عشائ، ظہر اور عصر اس کے آخری تشہد میں تورّک (سرین پر سہارا لینا) سنت ہے اور وہ نماز جس میں ایک تشہد ہے، اس میں تورک کا ثبوت نہیں ہے۔ عورتوں اور مردوں سب کے لیے تورک ہے اور اصل یہ ہے کہ احکام شرعیہ میں مردوں اور عورتوں میں مساوات ہے الایہ کہ کسی حکم کے بارے میں شرعی دلیل سے یہ ثابت ہو جائے کہ اس میں مساوات نہیں اور ایسی کوئی شرعی دلیل موجود نہیں ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مردوں اور عورتوں کے لیے نماز کی کیفیت مختلف ہے بلکہ اس مسئلہ میں مردوں اور عورتوں کے لیے ایک ہی حکم ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ285

محدث فتویٰ

تبصرے