السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگرکسی کی بیوی گورنمنٹ کی ملازم ہو اور اس کا انتقال ہوجائے تو اس کی پنشن کا کون وارث ہوگا جبکہ گورنمنٹ قانون کے مطابق اس کا وارث شوہر ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!صورت مسئولہ میں اس کی پنشن وراثت کے حصوں کے مطابق تقسیم ہوگی ۔اور ہر ماہ حاصل ہونے والی پنشن کو ورثاء میں شرعی حصص کے حساب سے تقسیم کیا جاتا رہے گا۔اور ورثاء کے حصص ورثاء کی تفصیل بھیج کر معلوم کی جاسکتی ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |