سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

اضطراری کیفیت کی تحدید ۔؟

  • 10470
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 829

سوال

اضطراری کیفیت کی تحدید ۔؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مردار کتنے دن کے بھوکے رہنے کے بعد کھانے کی اجازت ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں شریعت نے نہ تو دنوں کی تحدید کی ہے اور نہ ہی ایسا کرنا ممکن ہے کیونکہ یہ معاملہ ہر فرد کی اپنی طبیعت پر منحصر ہے۔بعض زیادہ برداشت کر سکتے ہیں تو بعض ذرا کم ۔جب انسان یہ محسوس کرے کہ اگر اس نے مردار نہ کھایا تو اس کی زندگی ختم ہو سکتی تو تب اسے شریعت نے اضطراری حالت میں مردار کھانے کی اجازت دی ہے ،تاکہ وہ اپنی جان بچا سکے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے