السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ حدیث میں آیا ہے کہ سجدے کی وجہ سے پیشانی پر پڑ جانے والا نشان صالح لوگوں کی علامات میں سے ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ صالحین کی علامات میں سے نہیں بلکہ صالحین کی علامت تو چہرے کا نور، انشراح صدر اور حسن خلق وغیرہ ہیں۔ جلد کے نرم ہونے کی وجہ سے یہ نشان ان لوگوں کی پیشانی پر بھی پڑ سکتا ہے جو صرف فرائض کے پابندہوں اور بسا اوقات ان لوگوں کی پیشانیوں پر یہ نشاننمودار نہیں ہوتا، جو کثرت سے نمازیں پڑھتے اور لمبے لمبے سجدے کرتے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب