سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جس شخص کا نماز کسوف میں دوسرارکوع فوت ہوجائے؟

  • 10446
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 809

سوال

جس شخص کا نماز کسوف میں دوسرارکوع فوت ہوجائے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ صحیح ہے کہ نماز کسوف کا دوسرا رکوع سنت ہے۔لہذا جس کا پہلا رکوع رہ گیا اسے امام کے سلام پھیر دینے کے بعد وہ رکوع کے ساتھ ایک مکمل رکعت ادا کرنا ہوگی یا یہ دوسرا رکوع پہلے رکوع کے قائم مقام ہوسکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بات یہ ہے کہ جس شخص کانماز کسوف میں پہلا رکوع فوت ہوگیا وہ اسے رکعت شمار نہ کرے اور اس کی بجائے وہ دو رکوعو ں کے ساتھ ایک رکعت اداکرلے نمازکسوف چونکہ عبادت ہے۔اورعبادت توفیقی ہیں۔یعنی عبادات کے بارے میں صرف اسی کیفیت پر اکتفاء کیا جائے گا۔ جو صحیح نصوص سے ثابت ہو۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص453

محدث فتویٰ

تبصرے