سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

دعاء وتر میں رفع الیدین

  • 10442
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 978

سوال

دعاء وتر میں رفع الیدین
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وتر میں رفع الیدین کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شریعت کا حکم ہے۔کہ قنوت وتر میں بھی رفع الیدین کیا جائے کیونکہ یہ قنوت بھی قنوت نازلہ ہی کے جنس میں سے ہے اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ:

انه رفع يديه حين دعائه في قنوت النوازل(سنن کبریٰ للبہقی)

''آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت نازلہ میں دعاء کےلئے ہاتھ اٹھائے تھے۔''(امام بہقی نے اس حدیث کو صحیح سند کے ساتھ بیان فرمایا ہے)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص451

محدث فتویٰ

تبصرے