موذن اذان دے رہا ہو تو تحیۃ المسجد پڑھنا افضل ہے۔ یا موذن کا جواب دینا اور اس کے بعد نماز پڑھنا افضل ہے؟
جو شخص مسجد میں اس وقت داخل ہو جب اذان ہورہی ہوتو افضل یہ ہے کہ موذن کا جواب دیا جائے اور اس کے فارغ ہونے کے بعد تحیۃ المسجد کو ادا کیاجائے لیکن جمعہ کی اذان ثانی کے وقت افضل یہ ہے کہ اذان کے وقت تحیۃ المسجد کو پڑھا جائے تاکہ خطبہ شروع ہونے سے پہلے آدمی نماز سے فارغ ہوجائے اور پھر خاموش بیٹھ کر خطبہ سن سکے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب