السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حالت سجدہ میں بہت زیادہ پھیل جانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حالت سجدہ میں بہت زیادہ پھیل جانا خلاف سنت ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت بیان کرنے والے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی ایک نے بھی یہ بیان نہیں کیا کہ آپ سجدہ میں اپنی پشت کو لمبی کرتے تھے جیسا کہ انہوں نے یہ بیان کیا ہے کہ آپ حالت رکوع میں اپنی پشت کو لمبی رکھتے تھے۔ حالت سجدہ میں حکم یہ ہے کہ انسان اپنے پیٹ کو اپنے دونوں رانوں سے اوپر اٹھا لے اور یہ حکم نہیں ہے کہ اسے پھیلا دے جیسا کہ بعض لوگ کیا کرتے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب