کیا چاند اور سورج کے گرہن کے بارے میں پہلے سے پیش گوئی کردینا اولی شرعیہ کے تصام تو نہیں ہے؟ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت ونگہداشت فرمائے!
نہیں!اس میں کوئی تعارض نہیں ہے کیونکہ اہل علم فرماتے ہیں کہ ان باتوں کا تعلق غیبی امور سے نہیں ہے بلکہ انہیں حساب سے معلوم کیاجاسکتا ہے جس طرح پہلے لوگوں میں سے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ اور ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے ماہرین فلکیات وحساب چاند اور سورج کی منزلوں سے اس کا حساب لگالیتے ہیں اور ان طریقوں سے اسے معلوم کر لیتے ہیں۔جنھیں انہوں نے علم فلکیات میں پڑھا اور معلوم کیاہوتا ہے علم غیب سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب