کیا وتر میں سورۃ اخلاص کا پڑھنا شرط ہے۔یاکوئی بھی سورت پڑھ لی جائے تو یہ جائز ہے؟
وتر میں سورۃ اخلاص کا پڑھنا لازمی شرط نہیں ہے۔بلکہ یہ سنت ہے۔جیسا کہ حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے کہ:
''رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں (سبح اسم ربك الاعليٰ و قُلْ يا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ و قُلْ هُوَ اللَّـهُ پڑها كرتے تھے۔
اگر کوئی شخص اس کے علاوہ کوئی اور سورت پڑھنا چاہے تو جائز ہے لیکن وہ اس سورت کی قراءت کی فضیلت سے محروم رہے گا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب