سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نفل نماز میں قرآن دیکھ کر پڑھنا

  • 10423
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1747

سوال

نفل نماز میں قرآن دیکھ کر پڑھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم نے رمضان المبارک میں نماز تراویح امریکی شہرفرزنو میں ادا کی اور قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کے بارے میں ہمارے ہاں اختلاف پیدا ہوگیا بعض بھایئوں کی یہ رائے تھی کہ نماز تراویح میں قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کرنا جائز نہیں اور بعض کی یہ رائے تھی کہ یہ جائز ہے۔ اس وقت یہ صورت حال اس وقت پیش آئی کہ ہم کوئی ایسابھائی نہ تھا جسے مکمل قرآن مجید یاد ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب امر واقع اس طرح ہے۔جیسے آپ نے زکر کیا تو آپ کے امام کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ نماز تراویح میں قرآن مجید سے دیکھ کر قراءت کرلے بلکہ اس طرح کی حالت میں اس طرح کرنا شرعاً مستحب ہے۔ کیونکہ نماز تراویح میں طویل قراءت کی ترغیب دی گئی ہے۔اور تمہارے لئے یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ تمہارا امام دیکھ کرقراءت کرے امام ابن ابی داؤد رحمۃ اللہ علیہ نے''کتاب المصاحف''میں ایوب عن ابن ابی ملیکہ کی سند سے''حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا ہے کہ آپ کا  غلام ذکوان قرآن مجید سے دیکھ کر آپ کی امامت کروادیا کرتا تھا امام ابن ابی شیبہ فرماتے ہیں کہ ہم سے وکیع نے بیان کیا ہشام بن عروہ سے انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا ہے کہ آپ کا ایک مدبر ٖغلام تھا جورمضان میں قرآن مجید سے دیکھ کر آپ کو نماز پڑھایاکرتا تھا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص442

محدث فتویٰ

تبصرے