سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عصر کے بعد غروب آفتاب تک نماز نہیں

  • 10410
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 911

سوال

عصر کے بعد غروب آفتاب تک نماز نہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز عصر کے بعد سنتوں یادیگر نماز کو کیوں ادا نہیں کیاجاتا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کی ایک جماعت سے یہ ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

لا صلاۃ بعد العصر حتی تغرب الشمس ولا بعد الفجر حتی تطلع الشمس (صحیح بخاری)

''عصر کے بعد غروب آفتاب تک اور فجر کے بعد طلوع آفتاب تک نماز نہیں ہے۔''

علماء نے فرمایا اس کا سبب شاید ان مشرکین کی مشابہت سے ممانعت ہے جو ان اوقات میں سورج کو سجدہ کرتے ہیں۔لہذا بلاسبب ان اوقات میں نماز نفل سے منع کردیا تاکہ یہ وہم پیدا نہ ہو کہ سورج کو سجدہ کیا جارہا ہے یعنی احتیاط اور شرک کے اسباب ووسائل سے دوری اختیار کرنے کے پیش نظر ان اوقات میں نماز سےمنع کردیا گیا ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص435

محدث فتویٰ

تبصرے