سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سجدہ تلاوت کی کیفیت

  • 10403
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1120

سوال

سجدہ تلاوت کی کیفیت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سجدہ تلاوت کی کیا کیفیت ہے؟ اس میں کتنے سلام ہیں؟اس میں کیا پڑھا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سجدہ تلاوت بھی سجدہ نماز کی طرح ہے افضل یہ ہے کہ آدمی سیدھا کھڑا ہو کر پھر سجدے کےلئے جھکے سات اعضاء پر سجدہ کرے اور تین بار کہے سبحان ربی الاعلیٰ اور پھر یہ دعاء پڑھے:

اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهُ وَصَوَّرَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ...(صحیح مسلم)
اللهم اكتب لي بها اجرا وضع عني بها وزرا واجعلها لي عندك ذخرا وتقبلها مني كما تقبلتها من عبدك دائود عليه وعلي نبينا افضل الصلواة والسلام (سنن ترمذی)

ْْاے اللہ میں نے تیرے لئے سجدہ کیا ہے۔اور تیری ہی ذات کے ساتھ میں ایمان لایا ہوں اور تیرا ہی میں فرمانبردار ہوں اور تجھ پر ہی میں نے بھروسہ کیا ہے۔۔۔میری پیشانی نے اس (پرودیگار) کو سجدہ کیا ہے جس نے ا س کو پیداکیا ہے۔ اور صورت دی تو بہت ہی اچھی صورت دی(سننے کے لئے) کان بنائے (دیکھنے کے لئے) آنکھیں بنایئں بڑا ہی حکمت والا ہے۔اللہ جو بہترین پیدا کرنے والا ہے اے اللہ! تو اس سجدہ کا ثواب اپنے ہاں لکھ لے اور اس کے سبب سے تو (گناہوں کا) بوجھ مجھ سے دور کردے اور اس (سجدہ) کو تو میرےلئے لئے اپنے پاس سے ذخیرہ بنادے۔اورتو اس (سجدہ تلاوت) کو میری جانب سے ایسے ہی قبول فرمالے جیسے تونے اپنے بندے دائود (علیہ السلام) سے قبول فرمایا ان پر اورہمارے ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر افضل درود وسلام ہو!''

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص429

محدث فتویٰ

تبصرے