جب اما م نماز میں کوئی ایسی سورہ پڑھے۔جس کی آخری آیت سجدہ ہو تو وہ رکوع کے ساتھ کس طرح سجدہ کرے؟
نماز میں ایسی سورت کی قراءت بھی جائز ہے۔ جس کی آخری آیت سجدہ ہو مثلا سورۃ العلق اور سورۃ النجم امام قراءت مکمل ہونے پر سجدہ کرے گا امام جب سجدے سے اٹھے تو اللہ اکبر کہے اگر کسی اور سورت کی قراءت کرنا چاہے تو وہ کرسکتا ہے۔قراءت کے بعد اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں چلا جائے 'اگر منفرد ہے تو وہ اللہ اکبر کہہ کر کھڑا ہوجائے اور پھر رکوع میں جائے خواہ وہ مکمل سیدھا نہ بھی کھڑا ہو۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب