سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جس نے شک کی حالت میں سجدہ سہو نہ کیا

  • 10394
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1038

سوال

جس نے شک کی حالت میں سجدہ سہو نہ کیا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب مجھے نماز میں شک ہو اور میں سجدہ سہو نہ کروں تو کیا اس سے نماز باطل ہوگی یا ناقص؟یاد رہے میں عمداً سجدہ سہو نہیں کرتا کیونکہ میں بکثرت شک میں مبتلا ہوجاتا ہوں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں شکوک وشبہات کی کثرت کی طرف التفات کرنا جائز نہیں ہے بلکہ نمازی کو چاہیے کہ اصل کے مطابق نماز کو مکمل کرے۔سہو اور وسوسہ کی وجہ سجدہ سہو نہیں ہے۔کہ ہم میں سے کون ہے جو نماز میں سہو میں مبتلا نہیں ہوتا یا جس کے دل میں وسوسہ پیدا نہیں ہوتا؟ہاں البتہ کسی واجگ کو ترک کردے یا اس فعل واجب میں شک ہو یا نماز میں اضافہ ہو یا کسی واجب کو کم کردے تو اس صورت میں اسے سجدہ سہو کرنا ہوگا جیسا کہ کتب فقہ میں اس کی تفصیل موجود ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص426

محدث فتویٰ

تبصرے