امام کے سلام پھیر دینے کے بعد مجھے یہ شک گزرا کہ میں نے التحیات پڑھا ہے یا نہیں تو اس حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟
عبادت کے بعد لاحق ہونے والے شک کاکوئی اعتبار نہیں کیونکہ عام طور پر انسان نماز کے واجبات وارکان کو ان کے مقام پر ادا کرتا ہی ہے۔جب نماز کے دوران شک ہوتو یقین پر بنا کرتے ہوئے عبادت کےلئے محتاط طریقہ اختیار کیا جائے گا۔لیکن فراغت کے بعد لاحق ہونے والاشک ناقابل التفات ہوگا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب