سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نمازی کو جب سورۃ فاتحہ کے پڑھنے کے بارے میں شک ہو

  • 10386
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 858

سوال

نمازی کو جب سورۃ فاتحہ کے پڑھنے کے بارے میں شک ہو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز کے دوران میں یہ بھول جاتا ہوں۔میں نماز پڑھتے ہوئے یہ بھول جاتا ہوں کہ میں نے سورہ فاتحہ پڑھی ہے یا نہیں توکیا اس کی وجہ سے سجدہ سہوکرناہوگا؟سجدہ سہو میں کیا پڑھنا چاہئے ؟جب ظن غالب یہ ہوکہ سورہ فاتحہ پڑھ لی ہے توکیا پھر بھی سجدہ سہو کیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب منفردیاامام کو فاتحہ پڑھنے کے بارے میں شک ہوتو وہ رکوع سے پہلے فاتحہ پڑھ لے ،اس صورت میں سجدہ سہو نہیں ہوگااور اگریہ شک نماز سے فراغت کے بعد ہوتو اس کی طرف التفات نہیں کیا جائے گا اورنماز صحیح ہوگی،سجدہ سہومیں بھی وہی دعااورذکر مثلا (سبحان ربی الاعلی)ہے جو سجدہ نماز میں ہے۔اور اس طرح کے دیگر کلمات

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص422

محدث فتویٰ

تبصرے