کیا تسبیح دایئں ہاتھ پر پڑھنا افضل ہے یابایئں ہاتھ پر؟
افضل یہ ہے کہ تسبیح دایئں ہاتھ پر پڑھی جائے کیونکہ حدیث سے ثابت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دایئں ہاتھ سے تسبیح پڑھا کرتے تھے۔اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی اس حدیث کے عموم سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند تھی۔جوتا پہننے۔کنگھی کرنے وضو کرنے اور دیگر تمام امور میں دایئں طرف سے شروع کردیں۔اس سلسلہ میں وارد احادیث کے پیش نظر دونوں ہاتھوں پر تسبیح پڑھنا بھی جائز ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب