مقتدی نماز میں سورئہ فاتحہ کس وقت پڑھے، جس وقت امام فاتحہ پڑھ رہا ہو اس وقت یا جب وہ دوسری سورت پڑھنا شروع کر دے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
افضل یہ ہے کہ مقتدی فاتحہ کو اس وقت پڑھے جب امام اس کی قراء ت کر چکا ہو تاکہ اس قراء ت کو سن سکے جو فرض اور نماز کارکن ہے کیونکہ اگر اس نے فاتحہ کو اس وقت پڑھا جب امام پڑھ رہا تھا تو یہ رکن کے لیے خاموش نہ رہا بلکہ اس نے خاموشی فاتحہ کے بعد والی قراء ت کے لیے اختیار کی جو نفل ہے، لہٰذا افضل یہ ہے کہ فاتحہ کی قراء ت کے وقت خاموشی اختیار کی جائے کیونکہ رکن قراء ت کو سننا سنت قراء ت کے سننے سے افضل ہے۔ یہ تو ہے اس مسئلے کا ایک پہلو اور اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ امام جب ’’وََلَا الضَّآلِّیْنَ‘‘ کہے اور آپ امام کی متابعت میں آمین نہ کہیں تو آپ جماعت سے خارج ہو جائیں گے، لہٰذا افضل یہ ہے کہ امام کے قراء ت فاتحہ سے فارغ ہونے کے بعد آپ فاتحہ پڑھیں۔
وباللہ التوفیق