میں نے بہت سے لو گو ں سے یہ کہتے ہو ئے سنا ہے ۔کہ اگر چا لیس سا ل یا اس سے زیا دہ عمر میں پیشا نی پر سجدہ کر نے سے نشا ن نہ ہو تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس انسا ن کا سجدہ صحیح نہیں یا نا قص ہے یہ با ت کہاں تک صحیح ہے ؟
یہ با ت صحیح نہیں ہے بلکہ صحیح یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے سجدہ کو ضرور شرف قبو لیت سے نوا زتا ہے جب بندہ اخلا ص کے ساتھ اپنے رب کی بارگا ہ میں سجدہ ر یز ہو خوا ہ چا لیس سا ل کی عمر سے پہلے یا بعد میں اس کی پیشا نی پر سجدہ کی علا مت نمودا ر ہو یا نہ ہو یہ علامت آج کل غالبا ً لو گو ں کی پیشا نیوں پر اس لئے بھی نما یاں نہیں ہوتی کہ اکثر لو گ نر م قا لینوں اور مصلوں پر نماز ادا کر تے ہیں اور پھر یہ ضروری تو نہیں کہ پیشا نی پر سجدہ کی علا مت نما یا ں ہو اور اس کے نمایا ں نہ ہو نے سے سجدہ با طل نہیں ہو تا ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب