سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مریض کے لئے غسل جنابت

  • 10337
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 982

سوال

مریض کے لئے غسل جنابت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں مریض ہوں مکمل غسل نہیں کرسکتا صرف سر دھو سکتاہوں اور ناف کے نیچے دھوسکتا ہوں اب میں غسل جنابت کیسے کروں۔تیمم کروں یا حسب استطاعت غسل کی نیت سے ان جگہوں کو دھولوں۔؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جلد از جلد جواب دیجئے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر پانی کے استعمال سے بیماری کے بڑھنے یا جان جانے کا اندیشہ ہو تو آپ حسب استطاعت جتنا جسم دھو سکتے ہیں ،غسل کی نیت سے دھو لیں ،بے شک اللہ تعالی تمام احوال کو دیکھنے والا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے