سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ٹائلز کے فرش پر نماز کا حکم

  • 10333
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 918

سوال

ٹائلز کے فرش پر نماز کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے شوہر کے ساتھ ایک مسئلہ ہے کہ وہ ایک ایسی جگہ کام کرتے ہیں جہاں سے بار بار باہر نکلنا بہت مشکل ہوتا ہے اسلئے انکو اپنے کام کی جگہ پر ہی نماز پڑھنی پڑتی ہے۔ اس جگہ کا فرش ماربل کے ٹائلز کا ہے جس پر دن میں کئی بار پوچا دیا جاتا ہے وہ وہیں فرش پر نماز پڑھ لیتے ہیں انکے ایک دوست نے کہا کیوں کہ لوگ یہاں چپل سمیت (وہ چپلیں بھی اس مخصوص جگہ کی ہیں) آتے جاتے ہیں اسلئے یہاں نماز نہیں ہوتی میرے شوہر کا استدلال ہے کہ یہ جگہ خشک ہے اور چپلیں بھی خشک ہوتی ہیں اسلئے نماز صحیح ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ جگہ پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ،وہ جگہ ان شاء اللہ پاک اور صاف ہے،کیونکہ اللہ تعالی نے زمین کو پاک بنایا ہے ،اگر کسی جگہ ظاہری نجاست نہ پڑی ہوتو وہاں نماز پڑھی جاسکتی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے