سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عقیقہ لیٹ ہوجانے کا حکم

  • 10331
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1109

سوال

عقیقہ لیٹ ہوجانے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عقیقہ کے بارے میں بتائیں کہ اگر شروع میں نہ کیا جا سکے تو پھر کب کیا جائے اور عقیقہ کےجانور کا مصرف کیا ہے۔ برائے مہربانی تفصیل سے بتائیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عقیقہ کرنا ایک مستحب عمل ہے ،جس کا مسنون وقت تو یہی ہے کہ اسے ساتویں دن کیا جائے۔

كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" كل غلام مرتهن بعقيقته ، تذبح عنه يوم سابعه ، ويسمى فيه ، ويحلق رأسه " ( رواه الترمذي ( 1522 ) والنسائي ( 4220 ) وأبو داود ( 2838 ) . والحديث : صححه الشيخ الألباني رحمه الله في " الإرواء " ( 4 / 385 )

" ہر بچہ عقيقہ كے بدلے ميں رہن اور گروى ركھا ہوا ہے، اس كى جانب سے عقيقہ كا جانور ساتويں روز ذبح كيا جائے، اور اس كا نام ركھا جائے، اور اس كا سر بھى ساتويں روز منڈايا جائے "

اور اگر کسی مجبوری کی وجہ سے ساتويں روز نہ کر سکے اور ساتویں کے علاوہ كسى اور دن عقيقہ کا جانور ذبح كرے يا نام ركھے تو اس ميں كوئى حرج نہيں ہے۔

عقیقہ کا گوشت رشتہ داروں ،عزیز واقارب اور فقراء ومساکین سب کو کھلایا جا سکتا ہے،اور اس میں سے خود بھی کھایا جا سکتا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے