سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عمومی صدقات میں سے مسجد پر خرچ کرنا

  • 10329
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1495

سوال

عمومی صدقات میں سے مسجد پر خرچ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عام صدقہ ( جیسے بیرون ملک میں غریب نہ ملے تو وہ پیسہ) مسجد پر خرچ کر سکتے ہیں،اور مسجد کے گیس وبجلی بل وغیرہ ادا کرسکتے ہیں۔؟ اگر بچہ بیمار ہوجائے تو لوگ کہتے ہیں کہ صدقہ کرو ، اسکا کیامطلب ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زکوۃ کے علاوہ تمام صدقات کو مسجد پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔بچے کی بیماری پر صدقے کی حقیقت یہ ہے کہ صدقہ مصیبتوں کو دور کرتا ہے ،لہذا اگر بچے کی بیماری وغیرہ جیسی کوئی مصیبت آن پڑی ہے تو آپ صدقہ کریں ،جس کی برکت سے اللہ تعالی آسانیاں پیدا فرماتے ہیں۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

((داووا مرضاکم بالصدقۃ))[بیہقی 3/382)

’’اپنی بیماریوں کا علاج صدقہ کے ذریعہ کرو۔‘‘

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے