سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کیا نماز اشراق ہی نماز چاشت ہے؟

  • 10321
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1320

سوال

کیا نماز اشراق ہی نماز چاشت ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز اشراق ہی نماز چاشت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ ابن باز کے نزدیک نماز اشراق ہی نماز چاشت ہے ،اس کو اگر اس کے اصلی ٹائم یعنی ایک نیزے کے برابر سورج نکلنے پر پڑھا جائے تو اشراق کہلائی گی اور اگر اسے سورج بلند ہوجانے کے وقت جب اونٹ کے بچوں کت پاؤں جلنے لگیں ،پڑھا جائے تو چاشت کہلائی گی۔اس نماز کی کم از کم رکعات کی تعداد دو اور زیادہ سے زیادہ کی تعداد آٹھ ہے۔ مجموع فتاوى الشيخ ابن باز 11 / 401۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے