سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز میں رفع الیدین کے مقامات

  • 10316
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 930

سوال

نماز میں رفع الیدین کے مقامات
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں رفع الیدین کے بارے میں کیا حکم ہے؟نیز کن مقامات پر رفع یدین کیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز میں چار مقامات پر رفع الیدین کیا جاتا ہے:1۔تکبیرتحریمہ کے وقت 2۔رکوع جاتے ہوئے۔3۔رکوع سے سراٹھاتے ہوئے اور 4 ۔تشہد اول سے اٹھتے ہوئے۔

تکبیر  کے آغاز کے ساتھ ہی ہاتھوں کو اٹھانے کا آغاز ہونا چاہیے اور یہ بھی جائز ہے کہ آدمی پہلے ہاتھ اٹھا لے اور پھر تکبیرکہے یا پہلے تکبیر کہے اور پھر ہاتھوں کو اٹھائے رکوع کے لئے آدمی جب جھکنے کا اراد ہ کرے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھائےاور پھر رکوع میں جائے اور ا پنے دونوں ہاتھوں کو دونوں گھٹنوں پر رکھ لے۔ رکوع سے سر اٹھاتے وقت اپنے ہاتھوں کوگھٹنوں سے اٹھائے اور انہیں اٹھاتے ہوئے سیدھا کھڑا ہوجائے اور پھر انہیں اپنے سینے پر باندھ لے۔تشہد اول سے جب کھڑا ہوتواپنے ہاتھوں کو کندھوں کے برابراٹھائے جیسا کہ تکبیر تحریمہ کے وقت کیا تھا۔ ان چار مقامات کے علاوہ اور کسی مقام پر ہاتھ نہ اٹھائے نماز جنازہ کی ہر تکبیر کے ساتھ ہاتھ اٹھانا بھی مشروع ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص394

محدث فتویٰ

تبصرے