میں نے اپنے سامنے پہلی صف میں خالی جگہ دیکھی تو کیا میرے لئے یہ جائز ہے کہ میں آگے بڑھ کر اس جگہ کو پر کردوں جب کہ میں خود بھی تکبیر تحریمہ کہہ چکا ہوں ؟
خالی جگہ کو پر کرنے کے لئے اگلی صف کی طرف بڑھنا جائز ہے کیونکہ یہ صف ملانے کے قبیل سے ہے اور جو صف کو ملائے اسے اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ ملالیتا ہے خواہ اس کے لئے ایک یادو قدم اٹھانا پڑیں۔یہ قابل معافی معمولی حرکت ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب