سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(230) عورتوں کا صف بنانا

  • 1031
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1363

سوال

(230) عورتوں کا صف بنانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورتوں کی صفوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا علی الاطلاق ان کی پہلی صف بری اور آخری اچھی ہے یا یہ اس صورت میں ہے جب مردوں اور عورتوں کے درمیان پردہ نہ ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جب مرد عورتوں کے ساتھ ایک ہی جگہ میں نماز ادا کر رہے ہوں تو پھر عورتوں کی آخری صف ان کی پہلی صف سے افضل ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا ہے:

«وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا اَوَّلُهَا»( صحيح مسلم، الصلاة، باب تسوية الصفوف… ح:۴۴۰)

’’اور عورتوں کی بہترین صف پچھلی اور بدترین پہلی ہے۔‘‘

یہ اس لیے کہ ان کی آخری صف مردوں سے زیادہ دور اور پہلی صف مردوں سے زیادہ قریب ہوگی۔ اگر عورتوں کے لیے نماز کی مخصوص جگہ ہو جیسا کہ آج کل اکثر مساجد میں ہے تو اس صورت میں مردوں کی طرح ان کی پہلی صف ہی بہتر ہوگی۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ268

محدث فتویٰ

تبصرے