سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بحالت جنابت نماز پڑھ لینا

  • 10309
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1237

سوال

بحالت جنابت نماز پڑھ لینا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں بحالت جنابت تھا کہ میں نے فجر ظہر عصر مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھ لیں اور یہ بات بھول گیا کہ میں جنبی ہوں  اور یہ بات مجھے اگلے دن یاد آئی۔تو کیا میں ان نمازوں کو دوبارہ پڑھوں یا بھول چوک کی وجہ سے میری یہ نمازیں صحیح ہوں گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان نمازوں کو دوبارہ پڑھنا لازم ہے۔ کیونکہ جو شخص حدث اصغر یا اکبر کی حالت میں نماز پڑھ لے تو اس کی نماز باطل ہے۔ خواہ اس نے بھول کر پڑھا ہو کیونکہ اس نے نماز کے بارے میں اہتمام نہیں کیا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب غسل کئے بغیر حالت احتلام میں نماز پڑھ لی تھی تو انہوں نے اس نماز کو دوبارہ پڑھا تھا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص392

محدث فتویٰ

تبصرے