سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز میں وسوسوں کا علاج

  • 10298
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 966

سوال

نماز میں وسوسوں کا علاج
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب میں نماز پڑھتا ہوں۔ تو خواہ قرآن مجید کا کوئی بھی حصہ پڑھنا شروع کردوں مجھے نماز میں دنیوی امور معاملات کے بارے میں بہت خیالات آتے ہیں اس کا کیا علاج ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلی نصیحت تو یہ ہے کہ ان خیالات اور وسوسوں کو جھٹک کر پوری توجہ کے ساتھ نماز ادا کرنے کی کوشش کریں اور دوسری بات یہ ہے کہ خوب غور وفکر کے ساتھ یہ دعا پڑھ لیا کریں۔

''اعوذ بالله من الشيطان الرجيم من همزه ونفخه ونفشه ''

''میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں۔ مردود شیطان سے یعنی اس کے (پیدا کردہ) وسوسوں سے اس کے پھونکے ہوئے گندے خیالات سے اور اس کے تکبر سے۔''

اور تیسری بات یہ ہے کہ نماز پڑھتے ہوئے زبان سے جو آیات اذکار یا دعایئں پڑھو تو ان پر غور کرو اس کے نتیجہ میں آپ دیگر چیزوں کے خیالات سے بچ جایئں گے اور ہمیشہ کے لئے اسے معمول بنا لیا جائے۔اُمید ہے کہ اس سے خیالات اوروسوسے زائل ہوجایئں گے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص386

محدث فتویٰ

تبصرے