سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز میں بچوں کی صف کا حکم

  • 10293
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1240

سوال

نماز میں بچوں کی صف کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دو آدمی مسجد میں آئے اور ان کے سا تھ سا ت یا آٹھ سا ل کا بچہ بھی تھا ان مین سے ایک امام بن گیا اور دوسر ا آدمی اور بچہ صف بنا کر امام کے پیچھے کھڑے ہو گئے تو سوال یہ ہے کہ ان کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ صحیح ہے یا غلط ؟ کتنی عمر کا بچہ صف میں سا تھ کھڑ ا ہو سکتا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صف میں وہ بچہ کھڑا ہو سکتا ہے جو سن تکلیف (شرعی احکا م کی پابند ی کی عمر ) کو پہنچ گیا ہو اور وہ اس طرح کہ وہ پندرہ سا ل کی عمر کا ہو گیا ہو یا اسے احتلا م شروع ہو گیا ہو یا اس کے زیر ناف کھر درے بال اگ آئے ہو ں اور علما ء کے صحیح قول کے مطا بق سا ت سا ل  کی عمر کے بچے کو مر دوں کی صف میں کھڑا کر نا جا ئز ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص383

محدث فتویٰ

تبصرے