سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز میں آنکھیں بند کرنا

  • 10291
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1555

سوال

نماز میں آنکھیں بند کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا خشوع کے ارادہ سے نماز میں آنکھوں کو بند کر نا جا ئز ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فقہا ء کے مکر و ہا ت نماز میں آنکھوں کے بند کر نے کو بھی ذکر کیا ہے کیو نکہ یہ یہو دیوں کا فعل ہے اور اس سے نیند آنے کا اندیشہ ہوتا ہے (منا ر السیل ) وغیرہ میں بھی اسی طرح لکھا ہے لیکن اگر اس سے دل زیا دہ متو جہ ہو خشوع و خضو ع زیا دہ پیدا ہو سہو نسیا ن سے زیا دہ  دوری ہو اور وسوسں سے بچ سکے تو یہ جا ئز ہے کیو نکہ دل بھی اسی کے تابع ہو تا ہے جس پر نظر پڑ تی ہے لیکن یا د رہے کہ نمازی کو حکم ہے کہ اس کی نظر سجدہ کی جگہ پر ہو ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص383

محدث فتویٰ

تبصرے