سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نما ز میں وسوسے

  • 10272
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1071

سوال

نما ز میں وسوسے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری مشکل یہ ہے کہ میں جب مسجد میں دا خل ہو تا ہوں اور قبلہ رخ ہو کر نما ز کے لئے تکبیر تحر یمہ کہتا ہو ں تو مجھے شک گزرتا ہے کہ شاید میں نے تکبیر تحر یمہ کہی ہے یا نہیں لہذا میں دوبا رہ تکبیر کہتا ہو ں اس کے بعد سورۃ فا تحہ پڑ ھتا ہوں تو اس میں بھو ل جا تا ہو ں اور اسے دوبا رہ از سر نو پڑ ھنا شروع کر دیتا ہو ں خا ص طو ر پر جب امام کے ساتھ نما ز ادا کر تا ہو ں  تو یہ صورت پیش آتی ہے کیا اس حا لت میں میری نما ز صحیح ہے ؟ نیز سہو سے بچنے کے لئے مجھے کیا کر نا چا ہئے ؟ میر ی راہنما ئی فر مائیے اللہ تعا لیٰ آپ کو اجر و ثوا ب سے نو ا زے ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکو رہ حا لت میں نما ز صحیح ہے لیکن آپ کو ان وسوسوں سے پرہیز کر نا چا ہیے  اور وہ اس طرح کہ آپ نما ز پڑ ھتے ہو ئے اللہ تعا لیٰ کی طرف متو جہ ہو ں اس کی عظمت کو مد نظر رکھیں اور دلی تو جہ کے ساتھ نماز ادا کر یں (نیز اعو ذ با للہ من الشیطا ن الر جیم)پڑ ھ لیا کر یں اس سے ( ان شا ء اللہ ) وسوسے دور ہو جا ئیں گے شیطا ن ذلیل و خوا ر ہو گا اور اللہ تعا لیٰ خو ش ہو جا ئے گا ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص370

محدث فتویٰ

تبصرے