اس شخص کی نماز کا کیا حکم ہے جو تصویر اٹھائے ہوئے ہو مثلا اس کےپاس شناختی کارڈ ہو جس میں اس کی تصویر ہو اوراگر وہ شخص نماز پڑھنے تک اسے رکھ دے تو اس کے ضائع ہونے کا خدشہ ہو یا اس کے پاس کرنسی نوٹ ہوں۔ جس پر تصویریں ہوں؟
شناختی کارڈ یا تصویروں والے کرنسی نوٹوں کی موجودگی میں فرض اور نفل نماز ادا کرناجائز ہے۔اور اگر ان تصویروں والی چیزوں کے بغیر نماز ادا کرے تو بہتر ہے۔ بشر ط یہ کہ وہ کسی نقصان یا مشقت کے لاحق ہونے سے محفوظ ہوتاکہ احادیث کے ظاہر الفاظ پر عمل بھی ہوجائے اور غیر مجسم تصویروں کے بارے میں علماء میں جو اختلاف ہے اس سے بھی نکل سکے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب