کیا ایسی جگہ نماز جائز ہے جہاں نمازی کے آگے طہارت خانے ہوں اور نمازی اور طہارت خانوں کے مابین صرف ایک دیوار حائل ہو؟کیا اس کے علاوہ کسی دوسری جگہ نماز ادا کرنا افضل ہے؟
مذکورہ جگہ پر نماز ادا کرنے میں کوئی امر مانع نہیں خواہ سامنے طہارت خانے کیوں نہ ہوں بشرط یہ کہ وہ جاگہ پاک ہو جہاں نماز اداکرنا مقصود ہو۔اسی طرح علماء کے صحیح قول کے مطابق طہارت خانوں کی چھتوں پر بھی نماز ادا کرنا جائز ہے'جب کہ وہ پاک ہوں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب