سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نماز کے بعد ہمیشہ مصافحہ کرنا

  • 10247
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1116

سوال

نماز کے بعد ہمیشہ مصافحہ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز کے بعد مصافحہ کرنے کے بارے میں حکم شریعت کیا ہے؟کیا یہ بدعت ہے یاسنت 'براہ کرم دلائل کے ساتھ بیان فرمائیے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فرض نمازوں کے بعد ہمیشہ مصافحہ کرنے کی ہمیں کوئی اصل معلوم نہیں ہے لہذا یہ عمل بدعت ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:

من عمل عملا ليس عليه امرنا فهو ر د

(صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب نقض الاحکام الباطلۃ ۔۔۔ح :1718۔وصحیح بخاری کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ باب رقم :20)

‘‘جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہماراامر نہیں ہے تو وہ مردود ہے’’

اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ:

من احدث في امرنا هذا ما ليس منه فهو رد

(صحيح بخاری کتاب الصلح باب اذا اصطلحوا علی صلح جور فالصلح مردود :2697) صحیح مسلم کتاب الاقضیہ باب نقض الاحکام الباطلۃ۔۔۔ح:1718)

‘‘جس نے ہمارے اس امر(دین)میں کوئی ایسی نئی بات پیدا کی جو اس میں نہ ہو تو وہ مردود ہے’’

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص355

محدث فتویٰ

تبصرے