ایک شخص اکیلا نماز پڑھ رہا ہے تو کیا اس کے ساتھ شامل ہوکر نماز پڑھنا جائز ہے؟
ہاں یہ جائز ہے کہ کیونکہ حضرت اب عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ثابت ہے کہ:
میں نے اپنی خالہ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں ایک رات گزاری اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کوجب نماز کے لئے کھڑے ہوئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بایئں جانب آکر کھڑا ہوگیا' آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے میرے کان کی لو سے پکڑا اور اپنی جانب کھڑا کرلیا۔''
اصول یہ ہےکہ اس طرح کے مسائل میں نفل وفرض میں کوئی فرق نہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب