مجھےاور میرے اہل وعیال کو پچاس کلو میٹر دور ایک قریبی شہر میں بعض ضروری اشیاء خریدنے کے لئے جانا پڑتا ہے مغرب کے وقت ہم واپس لوٹتے ہیں اور ٹریفک کے رش اور مغرب کے وقت کی تنگی کے باعث ہم عشاء کی نماز کے وقت پہنچتے ہیں۔یعنی مغرب کاوقت ختم ہونے کے بعد تو کیا شہر کے دور ہونے اور عورتوں کولاحق ہونے والی مشقت کے پیش نظر مغرب کی نماز کو اس حد تک موخر کرنا کہ ہم شہر پہنچ جایئں جائز ہے ؟
مذکورہ حالت میں دفع مشقت کے پیش نظر مغرب کی نماز کو اس حد تک موخر کرنا کہ تم اپنے شہر پہنچ جائو جائز ہے۔اور اگر راستہ میں باآسانی نماز مغرب بروقت ادا کرنا ممکن ہو تو یہ افضل ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب