سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جب منفرد اقامت کہنا بھول جائے

  • 10208
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1313

سوال

جب منفرد اقامت کہنا بھول جائے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کوئی شخص اکیلا نماز پڑھ رہا ہو وہ تکبیر کہنا بھول جائے اور نماز شروع کرلے تو اس کی کیا یہ نماز مکمل ہوگی یا وہ اسے دوبارہ از سر نو  پڑھے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کوئی شخص منفرد یعنی مرد یاعورت انفرادی طور پر نماز پڑھ رہا ہو تو اس کے لئے یہ حکم نہیں ہے کہ وہ اقامت بھی کہے کیونکہ اقامت تو نماز باجماعت کے لئے ہوتی ہے اور اس سے مقصود نمازیوں کو یہ معلوم کروانا ہوتا ہے کہ جماعت کھڑی ہورہی ہے۔لہذا انفرادی طور پر نماز پڑھنے والے کو اس کی ضرورت ہی نہیں اقامت نماز کے شروط اور ارکان میں سے بھی نہیں ہے لہذا اگر باجماعت نماز بھی اذان اور تکبیر کے بعد بغیر پڑھ لی جائے تو نماز درست ہوگی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص333

محدث فتویٰ

تبصرے