سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جب حیض نماز کے وقت شروع ہو

  • 10200
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 979

سوال

جب حیض نماز کے وقت شروع ہو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا ماہانہ معمول نماز کے دوران شروع ہوگیا تو اس صورت میں مجھے کیا کرنا ہوگا؟کیامدت حیض کی نمازوں کی مجھےقضا دیناہوگی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب حیض کا آغاز نماز کاوقت شروع ہونے کے بعد ہو مثلاً زوال کے نصف گھنٹے کے بعد آغاز ہوا تو حیض سے طہارت کے بعد اسے اس نماز کی قضاء دینا ہوگی جس کاوقت اس کی طہارت کی حالت میں شروع ہوگیا تھا کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿ إِنَّ الصَّلو‌ٰةَ كانَت عَلَى المُؤمِنينَ كِتـٰبًا مَوقوتًا ﴿١٠٣﴾... سورة النساء

‘‘بے شک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ)میں اداکرنا فرض ہے۔’’

لیکن دوران حیض کی نمازوں کی قضاء نہیں ہے۔چنانچہ ایک طویل حدیث میںنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ بھی ہیں کہ؛

اليس اذا حاضت لم تصل ولم تصم؟(صحيح بخاري)

''کیا یہ بات نہیں کہ جب عورت حائضہ ہوتی ہے تو وہ نماز پڑھتی ہے اور نہ روزہ رکھتی ہے؟''

اہل علم کا اس مسئلہ پر اجماع ہے کہ عورت کے کئے مدت حیض کی نمازوں کی قضا نہیں ہے۔ہاں البتہ عورت جب پاک ہو اور اس قدر وقت ہوکہ وہ اس وقت کی نماز کی ایک یا ایک سے زیادہ رکعتیں پڑھ سکتی ہو تو اس کے لئے اس وقت کی نماز کو پڑھنا فرض ہوگا۔جس میں وہ پاک ہوگئی ہے۔کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد گرامی ہے کہ:

من ادرك ركعة من العصر قبل ان تغرب الشمس فقد ادرك العصر (صحيح مسلم)

''جس نے غروب آفتاب سے پہلے عصر کی ایک رکعت بھی پالی تو اس نے عصر کو پالیا۔''

تو جب عورت عصر کے وقت یا طلوع آفتاب سے پاک ہو اور طلوع وغروب آفتاب میں ایک  رکعت کی مقدار کے برابر وقت باقی ہو تو عصر اور فجر کی نماز پڑھنا ہوگی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص326

محدث فتویٰ

تبصرے