سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

موزوں پرمسح کے وقت کی ابتداء

  • 10173
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1000

سوال

موزوں پرمسح کے وقت کی ابتداء
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

موزوں پر مسح کی مدت کا آغاز کب سے شمار ہوگا؟کیا حدیث یا وضوء کے بعد سے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

موزوں پر مسح کی مدت کا آغاز اس وقت سے ہوگا جب وہ حدیث کے بعد پہلا مسح کرے گا یہی قول راحج ہے ''کیونکہنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح کے لئے جو وقت معین فرمایا ہے وہ مقیم کے لئے ایک دن رات اور مسافر کے لئے تین دن رات ہے''تو موزوں پرمسح جب فعلاً ہوگا تو اسی وقت سے اس کا شمار ہوگا اور سابقہ مدت اس میں شمار نہ ہوگی مثلاً اگر کسی نے نماز فجر کے وقت موزے پہنے ضحیٰ کے وقت وہ بے وضو ہوگیا اور زوال آفتاب کے وقت اس نے مسح کیا تو مسح کی مدت کاآغاز زوال آفتاب سے ہوگا اور جب دوسرے دن زوال آفتاب ہوگا تو مقیم کےلئے اور جب چوتھے دن زوال آفتاب ہوگا تو مسافر کےلئے مدت ختمم ہوجائےگی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص316

محدث فتویٰ

تبصرے