سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مباشرت سے غسل کرنے کی حکمت

  • 10164
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 1177

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بیوی سے مباشرت کرنے کے بعد غسل میں کیا حکمت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مباشرت اور احتلام کی صورت میں  غسل کرنا واجب ہے کیونکہ شریعت نے ہمیں یہ حکم دیا ہے۔حکمت خواہ ہمارے سامنے نہ بھی ظاہر ہو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا اور ان کے سامنے سر اطاعت جھکا دینا واجب ہے۔ علماء نے اس میں حکمتیں اور مصلحتیں بیان بھی کی ہیں۔مثلا ایک قول یہ ہے کہ یہ چونکہ حدث اکبر ہے۔ لہذا اس کی وجہ سے سارے جسم کا غسل لازم ہے۔ جیسا کہ حدث اصغر کی صورت میں اطراف بدن کادھونا(وضو) لازم ہے۔دوسرا قول یہ ہے کہ منی کے خارج ہونے سے چونکہ کمزوری اور سستی لاحق ہوتی ہے لہذا قوت نشاط کے حصول کے لئے غسل کو لازم قرا ردیا گیا ہے۔اور تجربہ شاہد ہے۔کہ غسل کرنے سے قوت نشاط حاصل ہوتی ہے۔جب کہ ترک غسل سے کمزوری اور کئی نفسیاتی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص310

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ