سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

نیند میں منی کا خروج

  • 10161
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1538

سوال

نیند میں منی کا خروج
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیانیند میں منی خارج ہوجانے سے غسل و اجب ہو جاتا ہے؟نیز وہ کون سی اشیاء ہیں جن سے غسل واجب ہوجاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نیند میں منی خارج ہونے سے غسل واجب ہوجاتا ہے خواہ احتلام نہ بھی یاد ہو اگر کسی شخص کو احتلا م تو ہو لیکن نہ انزال نہ ہو تو اس سے غسل لازم نہ ہوگا۔

نیند میں منی خارج ہوجانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے۔لیکن اگر بیداری میں منی پیشاب کے ساتھ بہہ کر نکلے اور لذت نہ ہو تو اس سے غسل واجب نہ ہوگا لیکن اگر اچھل کرلذت کے ساتھ خارج ہوتو غسل واجب ہوگا۔مباشرت کی صورت میں محض ختنے کے مقامات کے آپس میں ملنے سے غسل واجب ہوجاتا ہے خواہ انزال نہ بھی ہو۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص309

محدث فتویٰ

تبصرے