سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

پیشاب کے بعد خارج ہونے والا سفید مادہ

  • 10154
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2462

سوال

پیشاب کے بعد خارج ہونے والا سفید مادہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب میں بیت الخلاء میں جاتا ہوں تو پیشاب کے آخر میں محسوس کرتا ہوں کہ کچھ مادہ منویہ خارج ہوا ہے لیکن معلوم نہیں کہ ہر مرتبہ پیشاب کے بعد غسل کروں یا کیا کروں؟ کیونکہ مجھے شک ہے کہ اس کا حکم مباشرت کا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ منی جو پیشاب کے بعد خارج ہوتی ہے۔یہ ودی کے نام سے مشہور ہے یہ چونکہ پیشاب کے بعد خارج ہوتی ہے اور بہہ کرنکلتی ہے۔ اس لئے یہ موجب غسل نہیں بلکہ ناقض وضو ء ہے لہذا اس کے خارج ہونے سے آلہ تناسل کو دھونا اور وضو کرنا لازم ہوگا۔ غسل کرنا لازم نہ ہوگا۔غسل اس وقت لازم ہوتا ہے جب منی دفق اور لذت کے ساتھ خارج ہو دفق کے معنی ہیں خوب زور اچھل کر نکلنا لہذا منی اگر پیشاب کی صورت میں بہہ کیا قطروں کی صورت میں خارج ہو تو اس طرح خارج ہونا نقصان دہ نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج1ص305

محدث فتویٰ

تبصرے